اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلشن اقبال: اغوا کے بعد گردے نکالنے والا ملزم گرفتار

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) گلشن اقبال پولیس نے اغواء کرکے اسلام آباد لے جا کر گردے نکالنے والے گروہ کا کارندہ دھر لیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران انسانی گردے فروخت کرنے والےگینگ کے رکن کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کیساتھ ملکر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد لیجاتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان لوگوں کو اپنے پاس بلاتے پھر اغواء کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے، ڈاکٹر ظفر گردے نکال کرملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا، ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے 4 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 50 سے 60 ہزار روپے دیتے تھے۔

گزشتہ دنوں  ملزمان نے گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لیجانے کیلئے ایک شخص کو گاڑی میں بٹھایا اور جوس پلا کر بیہوش کیا، متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا، ملزمان متاثرہ شخص سلیم کو اغواء کرکے گردہ نکال کر رفوچکر ہو گئے۔

متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس ٹیم ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے