اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تمام مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں: اسما عباس

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ تمام مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ اسما عباس نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران اپنی ابتدائی زندگی اور والد کے رویئے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد بالکل بھی روشن اور آزاد خیال نہیں تھے، وہ بہت قدامت پسند آدمی تھے، مغرب کے بعد ہمیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ بڑی بہن و اداکارہ بشریٰ انصاری نے  والد کی سختی سے فرار اختیار کرنے کے لیے شادی کا راستہ چنا، والدین جب اولاد پر سختی کرتے ہیں تو بچے بالخصوص لڑکیاں فرار ہونے کے راستے تلاش کرنا شروع کردیتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایسا ماحول میرے گھر میں بھی تھا، بیٹی زارا نور عباس میں بہت زیادہ ٹیلنٹ تھا لیکن شوہر نے اسے کام کرنے کی اجازت نہیں دی، ان کا دباؤ تھا کہ زارا وکالت کی تعلیم حاصل کر ے لیکن وہ فلم پڑھنے میں دلچسپی رکھتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  والد کی اتنی سختی تھی اسی دوران امریکا سے زارا کیلئے ایک رشتہ آیا اور زارا نے فوراً ہاں کردی لیکن بدقسمتی سے اس کا شادی کا فیصلہ غلط ثابت ہوگیا اور شادی کے 8 ماہ بعد طلاق لے کر گھر واپس آگئی۔

شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے اسما عباس کا کہنا تھا کہ تمام مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں، میں جانتی ہوں میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن اگر وہ تھوڑا فلرٹ کرلیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے