اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلسطینی بہن بھائیوں کا سوچ کر اپنی تکلیف برداشت کرنے کی ہمت ملی:عائشہ عمر

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستان اداکارہ عائشہ عمر نےکہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی تکالیف کا سوچ کر اپنی تکلیف برداشت کرنے کی ہمت ملی۔

حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کالر بون  سرجری کروائی جس کی انہوں نے تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کی تھیں۔

اب اداکارہ نے سرجری کے بعد تکلیف دہ مرحلے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے  بتایا کہ ڈاکٹرز نے میری پیلوک بون کو توڑ کر اس کا ایک حصہ میری کالر بون میں لگایا ہے جہاں سے میری ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور اس کے اوپر ٹائٹینم کی لائننگ کی ہے۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میری کمر کے نچلے حصے کی ہڈی (پیلوک بون) کو ہتھوڑے سے توڑ کر ہڈی کا ٹکڑا لیا گیا جس کے سبب شدید تکلیف ہے لیکن پین کلر کی مدد سے درد کافی حد تک قابلِ برداشت ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کے سبب مجھے بات کرنے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے، گردن کی جانب تو درد ہے ہی لیکن ٹانگ میں زیادہ تکلیف ہے جس کے کے سبب میں بائیں پیر پر زور نہیں ڈال پارہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے بھائی بہنوں کی تکالیف کو سوچ کر مجھے میری تکلیف برداشت کرنے کی ہمت ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے