اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نہار منہ یہ کام کریں وزن کم ہوجائے گا!ماہرین نےموٹاپا کم کرنے کا آسان حل بتا دیا

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ موٹاپے سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ  ثابت ہوسکتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے کوئی ضمنی اثرات ( سائیڈ ایفکیٹس) بھی نہیں ہیں۔قبل ازیں ہونے والی متعدد تحقیق میں سیب کے سرکے کے استعمال سے  خون میں شکر کی سطح اور بھوک میں کمی کی تصدیق ہوچکی تھی تاہم اب نئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فربہ افراد میں سیب کا سرکہ باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی )، ٹرائی گلیسرائیڈ (  خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم  ) اور  کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے۔

تحقیقی مطالعے کے دوران 46 مردوں اور 74  خواتین رضاکاروں کا تین ماہ تک جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 27 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔مرد و خواتین کو چار گروپوں میں بانٹ دیا گیا تھا، پہلے تین گروپوں نے 12 ہفتے تک روزانہ صبح ناشتے سے قبل  بالترتیب5، 10 اور 15  ملی لیٹر سیب کا سرکہ پیا، جبکہ چوتھے گروپ کو  تجرباتی طور پر ایک بے ضرر مائع پینے کے لیے دیا جاتا رہا۔

اسٹڈی میں شریک رضاکاروں نے محققین نےا پنی غذا اور جسمانی سرگرمی کے بارے میں بھی معلومات  فراہم کیں۔تین مہینے کے بعد محققین نے تینوں گروپوں  میں وزن میں کمی  نوٹ کی، ان گروپوں میں شامل رضاکاروں کے کولہوں اور کمر پر سے چربی  کم ہوئی تھی۔

15 ملی لیٹر روزانہ سرکہ پینے والے گروپ کے افراد کا  اوسط وزن 170 سے  کم ہوکر 155  پاونڈ  پر آگیا، اسی طرح 10  ملی لیٹر سرکہ پینے والے گروپ کے افراد کا وزن  174 سے کم ہوکر 159 پاونڈ اور  تیسرے گروپ کے شرکا کا اوسط وزن 174 سے کم ہوکر 163 پاونڈرہ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے