16 Mar 2024
(لاہور نیوز) سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب اور اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی، جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر پولیس کے ناکے قائم کر دیئے گئے۔
جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینر آویزاں کر دیئے گئے ہیں، اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پر خاردار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کر دیا گیا، جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اورگاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے۔
جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے، میڈیا کی گاڑیاں بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور کھڑی ہو سکتی ہیں۔