16 Mar 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 مختلف کارروائیوں میں 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ،پسنی اورراولپنڈی میں کی گئیں۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی کےدوران78 کلو39گرام ہیروئن، 55 کلو چرس برآمد کی گئی ، ایک اور کارروائی میں 4 کلو 35گرام آئس،31700 عدد نشہ آورگولیاں برآمدکی گئیں ۔
ترجمان کے مطابق کارروائی میں 84 ہیروئن اور93 آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔