(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ خواتین ڈرامے دیکھ کر اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں لہٰذا آپ ڈراموں کو ڈرامہ ہی سمجھ کر دیکھیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر قیصر نظامانی پر کبھی شک نہیں کیا کیونکہ ایسا وہی خواتین کرتی ہیں جو فارغ ہوتی ہیں، خواتین کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے شوہروں پر شک کرنے کے بجائے اپنے لیے کچھ مصروفیت ڈھونڈ لیں کیونکہ فارغ وقت میں ہی خواتین کے ذہنوں میں شوہر کے خلاف شک بھرے خیالات آتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر خواتین کسی ڈرامے میں شوہر کو بےوفائی کرتا دیکھ لیتی ہیں تو پھر وہ خود بھی اپنے شوہر کے بارے میں وہی سب سوچنے لگتی ہیں اور شوہر پر شک کرتی ہیں۔فضیلہ قاضی نے مشورہ دیا کہ خواتین ڈراموں کو ڈرامے کی حد تک ہی دیکھیں اور خود کو اپنے بچوں اور گھر کے کاموں میں مصروف رکھیں۔