(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تاہم میچ ہارنے کے باوجود پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی۔
آج ایک اور ٹیم کے پی ایس ایل سیزن 9 سے رخصتی کا وقت ہے، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا۔
پشاور زلمی کا مقابلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم کے ساتھ 16 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔