15 Mar 2024
(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دیدی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے رکھا جائے گا، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں اوورز کے درمیان سٹاپ واچ کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق سٹاپ کلاک کا استعمال جون 2024 سے وائٹ بال کرکٹ میں لاگو کردیا جائے گا، وائٹ بال میں ایک اوور مکمل ہونے کے بعد ایک منٹ کے اندر اندر دوسرا اوور شروع ہونا لازم ہے۔