15 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ہاکی فیڈریشن کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19 مارچ کو کراچی میں منعقد ہو گا۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس خالد سجاد کھوکھر کے استعفے کے بعد صدر کی خالی آسامی کو پُر کرنے کے لئے بلوایا گیا ہے۔
اعلامیہ میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے کا الیکشن ہو گا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس اراکین نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔