اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائشہ عمر کا انڈسٹری سے دوری کا اعلان

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے پیچیدہ میڈیکل سرجری کے بعد انڈسٹری سے چار ماہ وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کو خبر دی کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری ہو گئی ہے اور وہ اب روبصحت ہیں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ 8 برس قبل ایک ایکسیڈنٹ میں ان کے کالربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے کے بعد انہوں نے ہمت جمع کر کے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، سکرپٹس اور اپنے برانڈز کیلئے کام کریں گی۔

عائشہ عمر کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداح ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کررہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے