15 Mar 2024
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کوالیفائر میچ میں شکست کے باوجود فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی وہ ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی، ایلیمنیٹر ون آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا، یہ میچ ہارنے والی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
پشاور زلمی اور ایلیمنیٹر ون کی فاتح کے درمیان ہونے والے میچ کی کامیاب ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف فائنل کھیلے گی۔