14 Mar 2024
(ویب ڈیسک) معروف گلوکار عمیر جیسوال نے مولانا اسرار احمد کا قول شیئر کیا ہے،خوبرو اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہے ہیں۔
ثنا جاوید سے علیحدگی سے قبل انہیں کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اتنا متحرک نہیں دیکھا گیا تھا۔
عمیر جیسوال آج کل زیادہ تر حوصلہ افزا اور مشوروں پر مبنی اقوال شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے مولانا اسرار احمد کا ایک قول شیئر کیا ہے کہ جب راستہ نظر نہ آئے تب اللہ پر یقین اور ایمان رکھنا، وہ اسباب کا محتاج نہیں سب اس کے محتاج ہیں۔