اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

 عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستانی حکام کے ساتھ 14 سے 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف حکام وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، پلاننگ کمیشن اور پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد وزیر خزانہ امریکا جائیں گے جہاں وہ 15 سے 20 اپریل تک قیام کریں گے، محمد اورنگزیب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سینئر حکام بھی ساتھ ہوں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال مشکل ہو گا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا، امید ہے سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے، اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے