اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بالروں میں جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان کے شاہین آفریدی ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی بدستور پہلی پوزیشن ہے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے پر نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔بولرز کی ریکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری 6 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے