13 Mar 2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 29 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 7 پیسے پر بند ہوا ہے۔دوسری جانب سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کی کمی کیساتھ 281 روپے 75 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔