اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ثانیہ مرزا بھی مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کیخلاف بول پڑیں

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) معروف سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بول پڑی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی، جس میں انہوں نے مسجد الاقصیٰ کی تصویر اپلوڈ کی تھی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے ایام مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔

مذکورہ پوسٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا لائک سیرئیسلی، جبکہ ساتھ ہی ثانیہ نے ہارٹ بریک کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کمپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے دستوں کی تعیناتی رمضان میں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے پیش نظر کی گئی ہے۔

جبکہ مقبوضہ یروشلم کے رہائشیوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے