اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی مافیاز کیخلاف اوگرا متحرک، صوبوں کو کارروائی کی ہدایت

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مافیاز کیخلاف صوبوں کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

اوگرا ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایل پی جی مافیاز کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔

اوگرا ترجمان عمران غزنوی  کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔

عمران غزنوی نے کہا کہ چندعناصرمصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین سے زائد قیمت وصول کررہے ہیں، مقامی حکومتیں مقررہ قیمت پرایل پی جی کی فراہمی کے لئے تمام ممکن اقدامات کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں مناسب سٹاک کی موجودگی اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے