اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدتی پروگرام لینے کا خواہشمند

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے کمرشل فنانسنگ لیں گے اور بانڈز لانچ کرینگے ، تھوک فروشوں، پرچون فروشوں، ریئل سٹیٹ اور زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، مہنگائی میں کمی کا رجحان ہے، سود کی شرح بھی کم ہوگی۔

ان کاکہنا ہے کہ دوست ممالک سے رقوم جمع کرانے اور رول اوور کرانے کا دور بیت چکا، ایس آئی ایف سی بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالر دینے ہیں، پروگرام میں تسلسل ہوگا تو معاشی نظم و ضبط رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم معیشت کی بہتری کے لیے کلیئر وژن رکھتے ہیں، ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے ساتھ ماحولیات کی فنڈنگ پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف مشن آج پاکستان پہنچ رہا ہے ، وفد 14 سے 18 مارچ تک معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کرے گا،  مالیاتی ادارے اور پاکستانی حکام کےدرمیان 4 دن تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات ہونگے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے