اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیوڈ ولی نے اردو بولنا سیکھ لی مگر کس نے سکھائی؟

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں یہ کس نے سکھائے وہ خود انہوں نے بتایا۔

پی ایس ایل 9 کا گروپ مرحلہ گزشتہ روز ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملتان کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے کرکٹ کے ساتھ اردو سیکھنے سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے دوران مختلف ثقافت کو دیکھتے ہیں اور اس سے خوش ہوتے ہیں، قوالی نائٹ میں انجوائے کیا جبکہ میں نے اردو کے کچھ الفاظ بولنا سیکھے ہیں جیسا کہ مجھے ٹوپی اور بوٹ بولنا شاہنواز دھانی نے سکھایا ہے۔

ڈیوڈ ولی کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ دونوں انداز سے سوئنگ کریں اور ان پچز سے مجھے اچھی سپورٹ مل رہی ہے، پاکستان میں ہمیشہ سے اچھے فاسٹ بولرز نکلتے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں اپنی گیم پر توجہ دیتا ہوں کوچز سے اتنا فرق نہیں پڑتا، تاہم ایلکسا بہت اچھی کوچ ہے اور مثبت بات یہ ہے کہ پی ایس ایل میں خواتین کو بھی موقع مل رہا ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ آج ہم نے اچھے رنز سکور کیے تھے جس کا ہمیں فائدہ ہوا جب کہ جیسن رائے اور افتخار کے درمیان تکرار پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں فیلڈ پر آپس میں ایسا ہو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے