(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی ہمشکل بھارتی اداکارہ سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا۔
اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں نجی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران بھارتی ڈراموں کی اداکارہ سے متعلق واقعہ سنایا۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی انڈیا سے کام کی پیشکش ہوئی؟
صرحا اصغر نے کہا کہ ابھی تک تو کسی ڈرامے یا فلم کی پیشکش نہیں ہوئی البتہ اگر پیشکش ہوتی بھی ہے تو میں یہ دیکھوں گی کہ کام کس نوعیت کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز تک مجھے بھارت میں نشر ہونے والے ڈرامے ’تھپکی پیار کی‘ کی اداکارہ جگیاسا سنگھ کی ہمشکل سمجھا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ’تھپکی پیار کی‘ کی ہیروئن جگیاسا سنگھ صرحا سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہیں جبکہ مذکورہ ڈرامہ 2015 سے لے کر 2017 تک جاری رہا تھا اور اس کی 704 اقساط نشر کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرویو میں صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ جب وقت موٹی تھی تو لوگ باڈی شیمنگ کرتے تھے، خواتین کی جسامت پر تنقید کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔