اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آصف علی زرداری کو صدر بننے پر ایان علی کی مبارک باد

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے پر ماڈل ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ایان علی نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایک پر اپنا ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کلپ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، سو فیصد ہم کرتے ہیں۔

ayyan ali dd

ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد یو اے ای سمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

اس کیس میں ماڈل 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم2017 میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بعد ازاں طویل کیس چلنے کے بعد 2020 میں انہوں نے منی لانڈرنگ کیس جیت لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے