اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ کا صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

4 صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا، جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس تسلی بخش نہیں، ایف آئی اے اور پولیس دوبارہ تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں، سپریم کورٹ یا رجسٹرار نے کسی صحافی کیخلاف کارروائی کا نہیں کہا۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ایف آئی اے کے صحافیوں کو جاری کردہ نوٹسز میں عدلیہ کا نام غلط استعمال کیا گیا، نوٹسز سے غلط پیغام گیا کہ سپریم کورٹ صحافیوں کیخلاف کارروائی کروا رہی ہے، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے۔

حکم نامہ میں بتایا گیا پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وکیل نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھایا، وکیل کے مطابق جے آئی ٹی میں خفیہ ایجنسیوں کے افراد شامل نہیں ہوسکتے، بیرسٹر صلاح الدین نے ایک صحافی پر ایف آئی آر کا ذکر کیا جس میں غلط دفعات لگائی گئیں۔

تحریری حکم نامہ میں مزید کہا اٹارنی جنرل نے ایف آئی آر میں غلط دفعات کا اعتراف کیا، صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی جواب آئندہ سماعت سے قبل جمع کرایا جائے، سپریم کورٹ کے مطابق کیس کی مزید سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے