(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی کی نئی انسٹا گرام ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ گانے ”تیرے نینا تیرے نینا“ پر لپسنگ کررہی ہیں۔
اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اس دوران کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اپنے بالو ں میں پنک رنگ کا پھول بھی لگایا ہوا ہے۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل بھی معروف ماڈل اور اداکارہ میرب علی نے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سیاہ لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
میرب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’وہ پہلے سے زیادہ خوش ہیں۔‘
میرب علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی میرب علی نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔