10 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے کرکٹ کے بعد گالف کورس کی دنیا میں انٹری ماردی۔
سابق کپتان وقار یونس کراچی میں موجود پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن وہ اتوار کو کراچی گالف کورس پر گالف کھیلتے دکھائی دیے ۔وقار یونس نے فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 18 ہول پر مقابلہ کرتے دکھائی دیے۔
انہوں نے اپنی ٹیم ایبٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 برڈیز کھیلیں جبکہ ہول نمبر8 پر تقریباً 17 فٹ کے فاصلے سے شاندار برڈی پٹ کیا۔ اس موقع پر ان کی ممبر نے ہول ان ون کارنامہ بھی انجام دیا مگر وہ کار جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ ہیپاٹائٹس کے مستحق مریضوں کیلئے کھیلا گیا تھا جس سے حاصل کی گئی آمدنی مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہوگی۔