10 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔
ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر محمد عابد قادری گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سمیت مختلف فیڈریشنز کے صدور نے شرکت کی۔
پی ایچ ایف کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کیلئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،پی ایچ ایف نے انتظامی پلان سے متعلق پی او اے کو آگاہ کردیا۔
واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں مرد و خواتین کی سات، سات ٹیمیں شرکت کرینگی، ہاکی ایونٹ کا انعقاد لاہور میں ہوگا۔