اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(ویب ڈیسک) محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیراعظم کے پاس ہے، یہ تعیناتی غلط ہوئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟ آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے۔

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگران وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا؟ آرڈر لکھوانے کے دوران درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا درخواست گزار کے وکیل سے کہنا تھا کہ آپ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا، آپ میرے آرڈر کا انتظار کریں۔

بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت کی جانب سے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن نقوی اور دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے