اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے قبل کیویز بورڈ کا سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچا، وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا، وفد جڑواں شہروں میں ٹیم کے ہوٹل اور راولپنڈی سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کیویز بورڈ کے وفد کو اعلیٰ سطح کی بریفنگ دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کیویز وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، کیویز اپنے اس دورے کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان کے خلاف کھیلے گی، تین میچز راولپنڈی اور دو لاہور میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے