اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ساس سے پہلی ملاقات سے قبل شدید خوفزدہ تھا: فہد شیخ

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فہد شیخ نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ساس سے پہلی بار ملاقات سے قبل شدید خوفزدہ تھے۔

یاد رہے کہ فہد شیخ کی اہلیہ کی والدہ یعنی ساس ایک معروف اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ پہلی بار جب ساس سے ملنے گیا تو شدید خوفزدہ تھا کیونکہ ساس سے پہلی ملاقات فلمی صورت حال جیسی نہیں تھی۔

فہد شیخ نے بتایا کہ اُن کی محبت کی شادی ہے اور اہلیہ پہلی بار والدہ سے ملوانے کیلئے گئی تھیں جبکہ انہوں نے اپنی امی کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ساس سے پہلی ملاقات میرے لیے کافی خطرناک صورت حال تھی مگر شاہدہ منی مجھے دیکھ کر بس ہنسی تھیں اور انہیں لگا کہ میں شریف لڑکا ہوں۔

واضح رہے کہ فہد شیخ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں اور اُن کی اہلیہ معروف گلوکارہ شاہدہ منی کی صاحبزادی ہیں۔

فہد شیخ کے کیریئر میں اُن کی ساس کا بظاہر کوئی کردار نظر نہیں آتا، انہوں نے بطور میزبان کیریئر کی شروعات کی اور پھر جدوجہد کرتے کرتے ڈرامہ انڈسٹری کی طرف آئے۔

اس کے بعد انہوں نے مختلف ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے اپنی پہچان بنائی۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اُن کی شہرت اور کامیابی دراصل اہلیہ اور فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے ہے ورنہ وہ اس مقام پر نہیں ہوتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے