اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وزیراعلیٰ آفس محمد رفیع اللہ کی خدمات پی سی بی کے سپرد

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وزیراعلیٰ آفس محمد رفیع اللہ کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کر دی گئیں۔

نگران وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے محمد رفیع اللہ کی خدمات پی سی بی کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، محمد رفیع اللہ کو پی سی بی میں سینئر جنرل منیجر میڈیا کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ڈائریکٹر پی آر او محمد رفیع اللہ 12 سال سے وزیراعلیٰ آفس میں بطور ڈائریکٹر پی آر او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ 33 سال سے محکمہ تعلقات عامہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

محمد رفیع اللہ نے 6 سابق وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے طور پر کام کیا، شعبہ صحافت میں ایک وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈائریکٹر پی آر او کی بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خدمات مانگی تھیں، جس کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے خدمات پی سی بی کو سونپ دی گئی ہیں اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے