اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: دلچسپ مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز)(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم کراچی کنگز کے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرفین ردر فورڈ58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جیسن رائے نے 52اور سعود شکیل نے 24 رنز بنائے ۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کراچی کنگز کی جانب جیمز ونس 37، محمد نواز 28، ٹم سائفرٹ 20، عرفان خان 15، کیرون پولارڈ 13، شعیب ملک 12 ، حسن علی 2 اور کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انور علی 25 اور زاہد محمود 3 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3، عثمان طارق اور عقیل حسین نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے