تجارت
مہنگائی کی ماری عوام کے سر پے پیٹرول بم کا سایہ منڈلانے لگا،قیمتوں میں اضافے کا امکان
29 Feb 2024
29 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصداضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے ،تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔