(لاہورنیوز) وزارت خزانہ نے جولائی تا جنوری معاشی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ معیشت کا 2.3 فیصد رہا، جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ 2407 ارب روپے رہا، گزشتہ سال اسی عرصے میں بجٹ خسارہ معیشت کا 2 فیصد تھا، گزشتہ سال اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے رہا۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ جولائی تا دسمبر پرائمری سرپلس1812 ارب روپے رہا، جولائی تا دسمبر پرائمری سرپلس معیشت کا 1.7 فیصد رہا، گزشتہ سال جولائی تا دسمبر پرائمری سرپلس889 ارب روپے تھا، جولائی تا جنوری سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 3 فیصد کم ہوئیں، جولائی تا جنوری ترسیلات زر 15.8 ارب ڈالر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا جنوری ترسیلات زر 16.3 ارب تھیں، جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 71.2 فیصد کم ہوا، جولائی تا جنوری فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ گزشتہ سال کی نسبت 21.4 فیصد بڑھیں۔
وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی تا جنوری محصولات میں 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔