اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر سرکاری افسروں کے تقرر کی تیاریاں

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اَپ اور تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 6 سینئر سرکاری افسران کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپرد کردی گئیں،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف، ایس پی زین عاصم، ایس پی ارتضیٰ کمیل، ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رفیع اللہ اور محمد عثمان باوجوہ پی سی بی امور چلائیں گے جبکہ چیئرمین تمام افسران کی بورڈ میں خدمات کا تعین کریں گے۔

ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کے آئین میں تبدیلی کی جائے گی، سہیل اشرف کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ ختم کردیا جائے گا۔ اس وقت یہ عہدہ سلمان نصیر کے پاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی باگ ڈور سونپی جائے گی جبکہ رفیع اللہ ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض نبھائیں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹیم مینجمنٹ سمیت دیگر تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی قواعد کے تحت چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹر یا ملازم کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جاسکتا ہے۔ ڈیپوٹیشن پر سرکاری افسران کی بورڈ میں فی الحال 2 سال کیلئے تقرریاں کی جارہی ہیں جن ميں توسیع ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے