29 Feb 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ایچ اے کو مسیحی برداری کے تہوار ایسٹر کی تیاری کا حکم دے دیا۔
مریم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ ایسٹر کے حوالے سے مسیحی برداری کے علاقوں کوسجایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ہم سب مسیحی برداری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہورمیں فلاورفیسٹیول منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
انہوں نے لاہور میں رمضان فیسٹیول منعقد کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوتفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں پرویز رشید،مریم اورنگزیب،بلال کیانی،عظمیٰ بخاری،ثانیہ عاشق شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر،ڈپٹی کمشنر لاہوراورڈی جی پی ایچ اے بھی موجود تھے۔