29 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر بن گئے۔
بدھ کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حسن علی نے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کرکے انجام دیا۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر ہیں اور وہ 113 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
اسی طرح شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔