اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آپ سب کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، مریم نواز اپوزیشن رہنما کی نشست پر پہنچ گئیں

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں۔

مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہو سکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، رانا آفتاب نے کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے