28 Feb 2024
(لاہور نیوز) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ستھرا پنجاب پروگرام پر اجلاس کی صدارت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ میں پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں۔
مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔