اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہ صیام میں رمضان بازار لگانے کا معاملہ سست روی کا شکار

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) ماہ صیام میں 13 روز باقی ہیں لیکن رمضان بازار لگانے کا معاملہ سست روی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق افسران کو تاحال رمضان بازار لگانے کا تحریری مراسلہ نہ مل سکا،9ارب کا ریلیف پیکج رمضان بازار کے لئے فراہم کیا جائے گا، سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کے ریلیف کیلئے 9 ارب روپے مانگے گئے۔

پنجاب میں 311 رمضان بازار لگائے جائیں گے، لاہور کے 31 رمضان بازار لگانے کے اخراجات کا تخمینہ 85 کروڑ روپے ڈیمانڈ کیا گیا، آٹے اور چینی پر 7 ارب 50 کروڑ روپے کے ریلیف پیکج کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، سبزیوں اور پھلوں پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے حکومتی پالیسی کے مطابق چلیں گے، شہریوں کو ریلیف دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے