اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سندھ پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز بمعہ لیڈی کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے، سکیورٹی پلان 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل 9 کے میچز کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ریپڈ رسپانس فورس اور سندھ رینجرز بھی ڈیوٹی سر انجام دینے والوں میں شامل ہے، کمانڈوز کو سٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلزاور دیگرمختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

سندھ پولیس کے مطابق ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے، ایس ایس یو کی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس سٹیڈیم کے اطراف میں امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات ہو گی۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس یو کی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے گی۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے میچز کے دوران تمام سڑکیں اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے