26 Feb 2024
(لاہور نیوز) صائم ایوب اور بابراعظم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صائم ایوب اور بابراعظم نے یہ اعزاز پشاور زلمی کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 136 رنز کی شراکت ہوئی، صائم اور بابر نے 14 ٹی 20 اننگز میں چوتھی مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے۔
محمد رضوان اور رائیلی روسو بھی 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے تاہم انہوں نے یہ کارنامہ 16 اننگز میں انجام دیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان اور شان مسعود بھی 28 اننگز میں 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شراکت کر چکے ہیں، اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابر نے 36 بالز پر 48 جب کہ صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 82 رنز بنائے تھے۔