اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟جانئے

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(ویب ڈیسک) زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 103 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات پر 49 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 103 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2023 تک کی مدت میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.29 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

مزید برآں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 49 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 670 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 449 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مزید برآں سٹیٹ بینک کے مطابق کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 689 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے