اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دیدی

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز)اکستان سپر لیگ سیز 9 کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان 211 رنز بنائے۔

212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی، لاہور قلندرز کی جانب سے وین ڈوسن کی 105رنز کی شاندار اننگز بھی کسی کام نہ آئی، شائی ہوپ نے 29اور احسن حفیظ نے 20 رنز بنائے۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے، علاوہ ازیں رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اسے 5 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پشاور زلمی نے اب تک4 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 2 میں شکست اور 2 میں کامیابی ملی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے