25 Feb 2024
(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے ملتان سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک تین میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے چار میچز کھیلے 3 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے جوڑ پڑے گا، میچ شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں لاہور قلندرز چار میچ کھیل چکی اور چاروں میں ہی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ پشاور زلمی نے تین میچز کھیلے ایک میں کامیابی اور دو میچز میں شکست ہوئی۔