اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کیلئے ن لیگ کو ووٹ دینگے: علی حیدر گیلانی

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کیلئے ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔

علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس تھا، ہمارے چودہ اراکین اجلاس میں موجود تھے، ہم نے پارٹی کے حکم پر اس بات کا اعادہ کیا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کے لئے ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں بہت مہنگائی ہے، ہم نے الیکشن مہم میں ایک نفرت کی فضا دیکھی، سب کو اپنے اختلافات اور رنجشیں بھلا کر عوام کی خاطر چلنا پڑے گا، الیکشن کا مقصد غریب عوام کی زندگی میں خوشحالی لانا ہے، ہم پنجاب کے عوام کیلئے مل کر کام کریں گے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ کیلئے خاتون کا انتخاب کیا، پیپلز پارٹی کو خوشی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے