اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

(ن) لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، پارٹی پوزیشن جاری

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں 84 جنرل، 19 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں حاصل کی ہیں، یوں مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 107 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل 81 نشستوں کیساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 68 نشستیں حاصل کر کے تیسری بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو 54 جنرل، 12 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں ملی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 22 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی پارلیمانی جماعت ہے، ایم کیو ایم 17 جنرل، 4 خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جے یو آئی 6 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے پانچویں نمبر پر ہے۔

مسلم لیگ (ق) 4 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے چھٹے، استحکام پاکستان پارٹی 3 جنرل، ایک خاتون کی نشست کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کی کوئی نشست حاصل نہ کر سکی۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 10 اقلیتی نشستوں میں سے 7 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے حصے میں 4، پیپلز پارٹی 2، ایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں ایک نشست آئی، 3 اقلیتی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا، سنی اتحاد کونسل کو اقلیتی نشستیں دینے کا معاملہ زیر التوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے