23 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے، دونوں بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کر دیا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم بھی اپریل ہی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی، کراچی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔