22 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا سید کی نئی تصاویر میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
سبینا سید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی خوب پسند کرتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سبینا سید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں سبینا نے سلیولیس شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جبکہ دلکش اداؤں کیساتھ وہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں، تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار پر مبنی تعریفی کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔