اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مغرور نہیں انتہائی معصوم اور پیاری ہوں: نازش جہانگیر

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں مغرور کہتے ہیں جب کہ وہ مغرور نہیں بلکہ انتہائی معصوم ہیں، ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ مغرور نہیں بلکہ پیاری ہیں۔

نازش جہانگیر حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران نازش جہانگیر نے ایک بار پھر بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں اور وہ کئی سال تک علاج کرواتی رہیں لیکن کبھی انہوں نے نیند کی گولیاں استعمال نہیں کیں۔

ان کے مطابق معروف شخصیت ہونے کے باوجود وہ ذہنی صحت پر کھل کر بات کرتی ہیں تاکہ لوگوں میں ڈپریشن سے متعلق شعور اجاگر ہو۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے شکوہ کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں دیکھتے ہی کہتے ہیں کہ وہ مغرور ہیں جب کہ وہ انتہائی معصوم ہیں۔

ان کے مطابق شاید ان کی شکل ایسی ہے کہ لوگ انہیں دیکھتے ہی مغرور کہتے اور سمجھتے ہیں جب کہ ان میں کوئی غرور نہیں، البتہ وہ پیاری ضرور ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ خدا نہ کرے کہ ان میں کبھی غرور آئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان سمیت دیگر شوبز شخصیات پر غصہ اتارتے ہیں، شاید ایسے لوگوں کا اپنی بیوی یا گرل فرینڈ کے دوسرے بوائے فرینڈ سے جھگڑا ہوا ہوتا ہے، جس کا غصہ وہ ان کی پوسٹس پر آکر نکالتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے