اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فریال محمود نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے جلد شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ فریال محمود نے ایک انٹرویو کے دوران نجی زندگی اور شادی و طلاق کے موضوع پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل میں اور شوہر اس وقت شادی کیلئے تیار نہیں تھے، میرا اس وقت ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی وجہ سے جلد شادی کرنا پڑی۔

فریال نے بتایا کہ کورونا آنے کے بعد شوہر دانیال راحیل کی والدہ نے صحت کے مسائل کا خوف ظاہر کرتے ہوئے بیٹے کی شادی کی خواہش ظاہر کی، جس وجہ سے مجھے جلد شادی کیلئے ہاں کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ذہنی طور پر بھی شادی کیلئے تیار نہیں تھی، اگر میں اب شادی کرتی تو بہتر تھا، اب میری عمر اچھی ہوچکی ہے۔

فریال محمود نے انٹرویو کے دوران اپنی عمر تو نہیں بتائی تاہم اس وقت اداکارہ 27 برس کی ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ فریال محمود نے کورونا کے آغاز میں مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کر لی تھی اور دونوں کے درمیان مارچ 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے